the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
دسویں جماعت میں کامیابی حاصل کرنے والے حفاظ میں 8 لڑکیاں بھی شامل
 
حیدرآباد ۔ 27 مئی ۔ پریس نوٹ (پریس نوٹ) ایم ایس کریٹیو اسکول سے اس سال 55 حفاظ نے دسویں جماعت کا امتحان کامیاب کیا ہے۔
 ان طلبہ میں سے 36 طلبہ ایسے ہیں جنہوں نے ایم ایس حفظ اکیڈیمی سے حفاظ بن کر فارغ ہوئے تھے اور اس کے بعد ایم ایس کریٹیو اسکول سے تعلیم جاری رکھتے ہوئے ایس ایس سی کہ امتحان کامیاب کیا ہے۔ ان میں سے حافظ عبد المحیط نے ایس ایس سی میں پرفیکٹ 10/10 سی جی پی اے اسکور کیا ہے ۔ 

 اس سال ایس ایس سی کامیاب  ایم ایس کریٹیو اسکول کے 55 حفاظ طلبہ کی تہنیت بذریعہ گل پوشی کے لئے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے کارپوریٹ آفس میں ایک تقریب کہ انعقاد کیا گیا جس میں حفاظ کے علاوہ انکے والدین کو بھی مدعو کیا گیا۔ اس موقع پر طلبہ کو پھول پہنائے گئے اور مومنٹو کے ساتھ سرٹیفیکٹ دیئے گئے۔

اس موقع پر ایس ایس سی کامیاب حفاظ اور ان کے والدین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے چیئرمین محمد لطیف خان نے حفاظ کے والدین کو مبارکباد پیش کی اور کہا



کہ  کامیابی میں سب سے اہم رول حفاظ کے والدین کا ہے۔ انہوں نے حفاظ کو دسویں جماعت میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے  کہا کہ وہ دین اور دنیا  دونوں میں کامیابی کی مثال ہیں۔

محمد لطیف خان نے ایم ایس حفظ اکیڈیمی کے بارے میں واقف کرواتے ہوئے کہا کہ اکیڈیمی میں دو سال میں حفظ مکمل کرنے کا نظم ہے ۔ یہاں سے ایک لڑکی نے 9 ماہ میں حفظ مکمل کیا ہے اور کئی طلبہ نے ایک سال سے بھی کم عرصہ اپنا میں حفظ قرآن مکمل کیا ہے ۔ 
ایم ایس حفظ اکیڈیمی کی تقریب دستار بندی ہر سال 15 آگسٹ کو منائی جائے گی ۔ اب تک اکیڈیمی سے 189 طلبہ اب تک  حفظ مکمل کیا ہے ۔ 

ایم ایس کے 55 ایس ایس سی کامیاب حفاظ میں ایک طالب علم نے پرفیکٹ 10 اور 14 طلبہ نے 9 یا اس سے زائد سی جی پی اے اسکور کیا۔

 اس موقع پر ایم ایس کے منیجنگ ڈائریکٹر انور احمد اور سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد معظم حسین اور مولانا محمد عبد الرحیم با نعیم نے بھی طلبہ سے خطاب کیا ۔ تقریب میں ایم ایس کے وائس چئیر پرسن نزہت صوفی خان نے بھی شرکت کی ۔  ڈائریکٹر محمد غوث الدین نے جلسہ کی نظامت کی ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.