the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
 ۔ 6 طلبہ نے 600  سے زائد  اور  58 طلبہ نے 500 سے زائد مارکس اسکور کئے ۔
کل 169 طلبہ کو ایم بی بی ایس کی A کیٹیگری فری سیٹ حاصل ہونے کی قوی امید
 

حیدرآباد۔ 14 جون ۔پریس نوٹ (پریس نوٹ) ایم ایس جونئرکالج  کے طلبہ نے پھر ایک بار اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے  NEET-UG 2023   میں مظاہرہ پیش کیا ہے۔ اس امتحان میں  ایم ایس کے طالب علم  حافظ  سیدعبدالرحیم شکور نے 670 مارکس اسکور  کرتے ہوئے قابل تقلید مثال پیش کی ہے ۔خاص بات یہ ہے کہ   انہوں نے ایم ایس حفظ اکیڈیمی سے 22 ماہ کے قلیل عرصہ میں حفظ  قرآن کا کورس مکمل کیا تھا اور حفظ مکمل کرنے  کے بعد  ایم ایس سے ایس  ایس سی اور پھر ایم ایس جونیئر کالج سے انٹرمیڈیٹ کا کورس  مکمل کیا ۔  حافظ  سیدعبدالرحیم شکور کے علاوہ   ایم ایس کے   چھ اورطلبہ  عبد الباسط ریحان (665 مارکس) سیانہ (650مارکس)  محمد عبدالملک(647 مارکس) عمارہ فاطمہ(624 مارکس) ابراہیم  محمد  عبدالباسط (604 مارکس)  چھ سو سے زآئد مارکس اسکور کرنے والے ایم ایس کے طلبہ میں شامل ہیں۔
اس طرح 109 طلبہ نے 450 سے زائد مارکس اسکور کئے ہیں۔ کل ملا کر یہ توقع کی جارہی ہے کہ اس سال ایم ایس کے 169 طلبہ کو ایم بی بی ایس  کی  A کیٹیگری کی  فری سیٹس حاصل ہوگی۔  NEET-UG 2023 میں 500 سے زائد مارکس اسکور کرنے والے ایم ایس کے 58 طلبہ کو ان کے والدین کے ساتھ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے کارپوریٹ آفس واقع مانصاحب ٹینک پر تہنیت پیش کی گئی۔ 
اس موقع پر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے چیرمین محمد لطیف خان نے NEET-UG 2023 ٹاپرس سے مخاطب کرتے ہوئے طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے خاص طور پر NEET-UG 2023   میں 670 مارکس اسکور کرنے والے طالب علم حافظ سید عبدالرحیم شکور کی تعریف کی اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں کہا کہ ایم ایس  سے اب تک 1700 طلبہ نے ایم بی بی ایس میں داخلہ حاصل کیا ہے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اس سال یہ تعداد بڑھ کر 1900 ہوجائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سال 2036 تک ایم ایس کے 10 ہزار طلبہ ڈاکٹرس بنیں گے۔



اور کہا کہ NEET-UG 2023 کے داخلوں کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ایم ایس سے میڈیسن میں داخلہ لینے والے طلبہ کے لیئے Stethoscope ceremony  منائی جائے گی جس میں ان طلبہ کو  ایم ایس کی جانب سے اسٹیتھ اسکوپ تحفہ میں دیا جائے گا۔ محمد لطیف خان نے اگلے سال سے NEET-UG  میں 720 میں سے 720 مارکس حاصل کرنے والے ایم ایس کے طلبہ کے لئے 3 لاکھ روپئے فی کس انعام دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر نے انہوں نے تاریخی اسپینش  مسجد سے وابستہ مفتی شکیل صاحب کی شال پوشی کی جن کی دختر وجیہہ ناہید نے اس سال نیٹ میں 563 مارکس اسکور کئے۔ اس سے پہلے مفتی شکیل صاحب کے دو لڑکے ایم بی بی ایس مکمل کرچکے ہیں اور ایک لڑکی ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کر رہی ہے۔ اس طرح وجیہہ ناہید کی شکل میں ان کے گھر سے چوتھا فرد میڈیسن کی تعلیم حاصل کرے گا۔ اور ان چاروں  طلبہ نے ایم ایس اکیڈیمی سے  تعیلم حاصل کی۔ 
اس موقع خطاب کرتے ہوئے ایم ایس کے سینئر ڈائرکٹر ڈاکٹر محمد معظم حسین نے NEET-UG   کے تمام ٹاپرس اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس سال ایم ایس کے تمام چھ طلبہ جنہوں نے NEET-UG  میں 600 سے زائد مارکس حاصل کیئے انہوں نے پہلی بار اس امتحان میں شرکت کی تھی اور اس کامیابی کو انہوں نے ایم ایس کے اساتذہ کی جستجو اور ان کے والدین کی قربانیوں سے معنون کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے اس دور کو یاد کیا جب میڈیسن کے انٹرنس امتحان میں گنے چنے اقلیتی طلبہ  کوالیفائی ہوا کرتے تھے۔ انہوں نے اس موقع پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس کی لگاتار کوششوں کی وجہہ سے آج تلنگانہ کے میڈیکل کالجس میں موجود ایک تہائی اقلیتی نشستیں ایم ایس سے فارغ طلبہ سے پر ہوتی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے NEET-UG   میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو یہ نصیحت کی کہ وہ اپنے پیشہ کو ذمہ داری سمجھ کر اس طرح نبھائیں کہ اللہ بھی رضا مند ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس کا مقصد یہ ہے طلبہ میں دین اور دنیا دونوں کی فکر پیدا ہو اور توقع ہے کہ ہمارے طلبہ اپنے پیشہ میں مثال بن کر ابھریں گے۔ ایم ایس کے
NEET-UG 2023
طلبہ کی تہنیتی تقریب میں ایم ایس کے ڈائریکٹرز محمد غوث الدین اور محمد صادق نے بھی شرکت کی ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.