the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
حیدرآباد، 23 اپریل (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ، انسٹرکشنل میڈیا سنٹر (آئی ایم سی) کے ڈائرکٹر جناب رضوان احمد کو باوقار بین الاقوامی شہرت کے حامل لاس اینجلس، امریکہ میں واقع ادارے انٹرنیشنل ڈاکیومنٹری اسوسئیشن (آئی ڈی اے) کا رکن منتخب کیا گیاہے۔ ڈاکیومنٹری فلم سازوں کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے کے نظریہ کے تحت آئی ڈی اے کا 1982ءمیں قیام عمل میں آیا تھا۔ آئی ڈی اے غیر افسانوی فلم سازوں کی حوصلہ افزائی اور ڈاکیومنٹری فلمسازی کے متعلق شعوری بیداری میں اہم رول ادا کر رہی ہے۔
جناب رضوان احمد ، فلم اور سنیما کے شیدائی ہیں انہوں نے اس سلسلہ میں کافی کام کیا ہے۔ وہ ممتاز انگریزی سہ ماہی جریدے ”کلچرل کیٹلاگ“ کے ایڈیٹوریل ایڈوائزری



بورڈ کے رکن بھی ہیں جسے ایران کلچر ہاﺅز، نئی دہلی کی جانب سے شائع کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو کی انٹرنیشنل کونسل فار فلم، ٹیلی ویژن اینڈ آڈیوویژول کمیونکیشن (آئی سی ایف ٹی) کے رکن بھی نامزد کیے گئے ہیں۔
انہوں نے 2017ءمیں بحیثیت ڈائرکٹر آئی ایم سی، مانو عہدہ سنبھالا جس کے بعد مرکز تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور آئی ایم سی کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر پہچان مل رہی ہے۔
جناب رضوان احمد نے آئی ڈی اے رکنیت کے بارے میں کہا کہ اس سے آئی ایم سی کو کئی فوائد اور مواقع ملیں گے۔ جس میں ڈاکیومنٹری فلم سازی کے فروغ اور دیگر اراکین کے ساتھ پیشہ ورانہ روابط کی استواری کا امکان شامل ہے۔آئی ایم سی اراکین اسٹاف نے انہیں مبارکباد دی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.