وجئے واڑہ،22مارچ(ذرائع) آندھرا پردیش کے وزیر تعلیم ادیملوپو سریش نے کہا کہ ریاست میں اسکول یکم اپریل سے صرف آدھے دن چلائے جائیں گے۔ آندھرا پردیش کے وزیر تعلیم نے اس حکم کے بارے میں واضح کیا کہ ریاست میں لگاتار
درجہ حرارت میں اضافے اور کورونا وائرس کے واقعات میں اضافے کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔
وزیر نے اسکولوں میں کوویڈ کے کیسوں کو دیکھتے ہوئے کورونا قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی بات کہی اور متعلقہ اہلکاروں کو ہدایات جاری کیں۔