ممبئی میں منعقدہ نیشنل کانفرنس میں میدان تعلیم کے ماہرین ،محققین اور لیڈرس کی موجودگی میں ایوارڈ پیش
حیدرآباد۔ 22 فبروری ۔ (پریس ریلیز) ابتدائی تعلیم میں تحقیق اور معیاری تدریسی کے حوالہ سے معروف اور باوقارغیر سرکاری تنطیم ECA-APER سالانہ قومی کانفرنس ایک باوقار تقریب ہے جو ہندوستان بھر سے ابتدائی تعلیم کے میدان کے ماہرین، محققین اور رہنماؤں کو اکٹھا کرتی ہے۔
ECA-APER نے اپنے نیشنل کانفرنس میں ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے بانی و چیرمین ماہرتعلیم محمد لطیف خان کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا ہے۔ 15فروری 2025 کو ممبئی میں منعقد ہونے والے نیشنل کانفرنس میں یہ ایوارڈ عطا کیا گیا ۔ یہ ایوارڈ تعلیمی میدان میں نمایاں کارنامہ انجام دینے والے اُن افراد کو دیئے جاتے ہیں جنہوں نے قومی سطح پر کے جی سے پرائمری تک یعنٰی ابتدائی تعلیم کے میدان میں نمایاں و منفرد خدمات انجام دی ہوں ۔
ECA-APER کاماننا ہے کہ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے بانی و چیرمین لطیف میموری خان نے اپنی بصیرت افروز ،پختہ عزم اور مستقل مزاجی کے ساتھ تعلیمی میدان میں ایک انقلاب کے لئے جانے جاتے ہیں۔ اُن کی دوراندیشی ، کامیاب حکمت عملی اورانتھک محنت نے ملک بھرمیں تعلیمی نظام کو مستحکم کرنے میں اہم رول ادا کیا ۔
اس موقع پر ECA-APER کی بانی و صدرمعروف ماہرتعلیم ، مصنفہ اور کامیاب تاجر محترمہ سواتی پوپٹ نے
جناب محمد لطیف خان کی تعلیمی میدان میں جہد مسلسل اور کامیاب پالیسی کو کافی سراہا۔ سواتی پوپٹ نے کہاکہ حال ہی میں حیدرآباد کے دورے کے موقع پر انہوں نے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے اسکولوں کا دورہ کیا ۔ انہوں نے ایم ایس اسکول میں پائے جانے والے تعلیمی نظام ، ڈسپلن ،بچوں اور ٹیچروں کے درمیان پائے جانے والے تدریسی طریقہ کار کی کافی ستائش کی ۔ محترمہ پوپٹ نے مزید کہاکہ ایم ایس ایجوکیشن کے ادارے صرف حیدرآباد میں ہی نہیں بلکہ ملک کے دیگر ریاستوں میں بھی بہترین اندازمیں تعلیم فراہم کررہے ہیں ۔ محترمہ سواتی پوپٹ نے مزید کہا کہ میموری خان کے تعلیمی اداروں میں عصری تعلیمی اور تربیت دونوں چیزوں میں توازن برقرار رکھنے کی حکمت عملی نے ملک کے کئی ماہرین تعلیم پر گہرا اثر ڈالا ہے۔ محترمہ سواتی پوپٹ اور پرائیوٹ ایکوٹی کے مشہور تجزیہ نگار جناب آدتیہ تپاڈیہ نے جناب محمد لطیف خان کو یہ ایوارڈ پیش کیا ۔
ممبئی میں منعقدہ نیشنل کانفرنس میں میدان تعلیم کے ماہرین ،محققین اور لیڈرس کی موجودگی میں
محمد لطیف خان کو حاصل قومی سطح کا ایک یہ اعزاز ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے لئے تعلیمی میدان میں ایک نمایاں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اپنے روایتی اسلامی لباس اور انداز کے حامل ہونے کے باوجود ان کی تعلیمی میدان میں جہد مسلسل اور انقلابی سوچ یہ ثابت کرتی ہیں کہ اپنے تشخص کو برقرار رکھتے ہوئے بھی اپنے میدان عمل میں کمال حاصل کیا جا سکتا ہے ۔