نئی دہلی ، 29 جولائی (یو این آئی) جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے اور اس سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی قومی تعلیم پالیسی کے ایک سال مکمل ہونے پر ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا ’’نئی قومی تعلیمی پالیسی کے ایک سال کی تکمیل پر ملک کے سبھی لوگوں اور تمام اسٹوڈنٹس کو بہت بہت مبارکباد۔ گزشتہ ایک سال میں آپ سبھی عظیم شخصیات ،
اساتذہ ، پرنسپلز ، ملک کے پالیسی سازوں نے قومی تعلیمی پالیسی کو زمین پر لانے کے لئے بہت محنت کی ہے‘‘۔
انہوں نے کہا ’’ "ہم مستقبل میں کتنا آگے جائیں گے ، ہم کتنی اونچائیاں حاصل کریں گے ، اس کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ ہم اس وقت اپنے نوجوانوں کو کس طرح کی تعلیم دے رہے ہیں ۔یعنی آج ہم کیسی تعلیم دے رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ملک کی نئی قومی پالیسی قوم کی تعمیر کے مہایگیہ میں بڑے عناصر میں سے ایک بڑا عنصر ہے‘‘۔