: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
لکھنؤ،11نومبر (یو این آئی)تعلیم کا جدید تصور مولانا آزاد کی بنیادی فکر کا حصہ ہے مولانا آزاد عالمی سطح کے ان ممتاز رہنماؤں میں تھے جو بچپن سے ہی غیر معمولی صلاحیت کے حامل تھےعنفوان شباب سے ہی برطانوی استعمار مخالفت میں سرگرم عمل ہوگئے اور آزادی
کے بعد جب ملک کے تعلیمی نظام کی بنیاد رکھنے کاموقع ملا تو انھوں نے سب کے لیے یکساں مواقع فراہم کیے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر رام منوہر لوہیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس(لکھنؤ)کی ڈین پروفیسر نزہت حسین نے قومی یوم تعلیم /یوم آزاد کے موقع پر توسیعی خطبہ کے دوران کیا۔