the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی11دسمبر (یو این آئی ) ریاست مھاراشٹرا میں اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں وخواتین کو روزگار فراہم کرنے کی غرض سے انہیں لوکل بزنس اور صنعتی ضروریات کے مطابق اسکل ڈیولپمنٹ کی تربیت دی جائے گی۔ اس کے لیے 20کروڑ روپئے خرچ کیے جائیں جسے حکومت نے مختص کردیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 11ہزار764امیدواروں کو تربیت دی جائے گی۔ اس تعلق سے حکومتی حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔ یہ اطلاع آج یہاں اقلیتی فلاح وبہبود نیز اسکل ڈیولپمنٹ کے وزیر نواب ملک نے دی ہے۔
اس ضمن میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے نواب ملک نے کہا ہے کہ مسلم، عیسائی، سکھ، بودھ، پارسی، جین اور یہودی طبقے سے تعلق رکھنے والے 15سے45سال کی عمر کے نوجوانوں وخواتین کو اس پروگرام کے تحت



تربیت دی جائے گی۔ بینکنگ وٹیکس اسسٹنٹ، ہیلتھ کیئر، تعمیرات، لاجسٹکس، کمپیوٹر سافٹ ویئر وہارڈ ویئر، انیمیشن اور ملٹی میڈیا(اسسٹنٹ کیمرہ مین)، آٹوموبائیل، موٹر میکینک، ہیوی وہیکل، روڈ رولر ڈرائیور، جے سی بی ڈرائیور سمیت لوکل بزنس ولوکل صنعتی ضروریات کے پیشِ نظر تربیت اس پروگرام میں شامل ہیں۔ یہ تربیتی پروگرام 300سے 600گھنٹوں کی رہے گی۔ مہاراشٹر اسٹیٹ اسکل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے ذریعے اسکل انڈیا پورٹل پر رجسٹرڈ اداروں کا انتخاب کرتے ہوئے ان کے ذریعے یہ تربیت دی جائے گی۔ اداروں کے انتخاب جلد ازجلد عمل میں لایا جائے نیز اس کے بعد کورونا کی صورت کو مدنظر رکھتے ہوئے تربیتی پروگرام شروع کیا جائے۔ یہ پروگرام اقلیتی فلاح وبہبود کی وزارت کے ذریعہ روبہ عمل لایا جارہا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.