نئی دہلی، 17 دسمبر (یو این آئی) مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال 'نشانک' 22 تاریخ کو ملک کے اساتذہ سے آن لائن گفتگو کریں گے۔
ڈاکٹر نشانک نے آج یہاں ٹویٹ کر کے یہ اطلاع دی کہ وہ 22
دسمبر کو شام 4 بجے ٹویٹر ، فیس بک اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارموں پر براہ راست مخاطب ہوں گے اور اساتذہ کے سوالات کے جوابات دیں گے۔
اساتذہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ڈاکٹر 'نشانک' سے سوال پوچھ سکتے ہیں۔