the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
حیدرآباد، 9 نومبر (پریس نوٹ) اردو زبان و ادب کے حوالے سے پورے ملک میں شہر حیدرآباد کو ممتاز مقام حاصل ہے اور اردو زبان کو اس کا متحقہ مقام دلانے کے لیے مجل اتحاد المسلیمن پابند عہد ہے ان خیالات کا اظہار احمد پاشاہ قادری ایم ایل اے نے کیا، وہ آج سٹی ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اردو گھر مغلپورہ میں منعقد یوم اقبال تقریب کی صدارت کررہے تھے-
جناب احمد پاشاہ قادری معزز رکن اسمبلی نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں اردو زبان اور اردو میڈیم اسکولس کے تحفظ کے لیے جماعت پوری طرح سرگرم ہے انہوں نے کہا مجلس ہی کی نمائندگی کا نتیجہ ہے کہ حکومت تلنگانہ اردو کے مستحر جمین کی 60 جائیدادوں پر تقررات کیے ہیں-
یوم اقبال تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر نجم الحسن ڈین المونی اردو یونیورسٹی نے کہا کہ اردو میڈیم سے ہشم طلبا کے لیے کسی طرح کی بھی کوئی روکاوٹ نہیں ہے-
انہوں نے اردو میڈیم سے کامیاب طلبا کی مثالیں پیش کی- سٹی ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے منعقد یوم اقبال تقریب کے آغاز میں پروگرام کے تنظیم اعجاز علی قریشی نے سوسائٹی کا تعارف پیش کیا اور تفصیلات سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ یوم اقبال کی مناسبت سے



اردو میڈیم اسکولس کے طلبا کی مخفی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے ان کی سوسائٹی کی جانب سے تحریری مقابلے منعقد کیے گئے تھے-
ان مقابلوں میں اسکولی سطح پر انعامات اور اسنادات تقسیم کیے گئے- یوم اقبال تقریب کے مہمان اعزازی محمد مصطفے علی سروری نے کیا اس طرح کے مقابلہ طلبا میں اقبال کے متعلق شعور بیداری پیدا کرنے  میں اہم رول ادا کرتے ہیں-
انہوں نے طلبا برادری سے اپیل کی کہ وہ اقبال کی صرف مقابلہ کے لیے نہیں بلکہ اپنی زندگیوں میں انقلاب لانے کے لیے اور بہتری کے لیے مطالعہ کریں-
سٹی ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے یوم اقبال کی مناسبت سے 12 اسکولس میں تحریری مقابلہ منعقد کیے گئے اور ہر اسکول کی سطح پر طلبا میں انعامات کے علاوہ اسنادات بھی تقریب کی صدارت کرنے والے مہمان جناب احمد پاشاہ قادری صاحب، پروفیسر نجم الحسن کے ہاتھوں تقسیم کیے گئے-
یوم اقبال کی تقریب کو مخاطب کرنے والوں میں محترمہ ازہرہ النسا میڈم، محترمہ حیدرالدین عقیل ایڈوکیٹ کے علاوہ محمد ایوب بھی شامل تھے- پروگرام کی نظامت جناب الیاس طاہر نے انجام دی جبکہ پروگرام میں اساتذہ طلبا اور سرپرست حضرات کی کثیر تعداد موجود تھی-

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.