نئی دہلی/31مارچ(ایجنسی) انڈین ریلوے کو نوے ہزار ملازمتوں کے لیے اٹھائیس ملین آن لائن درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ حکام نے بتایا کہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ آج ہفتہ اکتیس مارچ ہے اور دن کے اختتام تک یہ تعداد اور زیادہ ہو جائے گی۔ بھارتی ریلوے کو
تکنیکی شعبے اور انجن ڈرائیوروں کے علاوہ ریلوے ٹریک پر کام کرنے والوں، ویلڈرز اور قلیوں کی بھی بڑی تعداد میں ضرورت ہے۔ ریلوے اپنے 1.4 ملین ملازمین کے ساتھ دنیا کا آٹھواں بڑا آجر ادارہ ہے۔ حکومت ملکی ریلوے نظام کو جدید بنانے کے لیے 130 ارب ڈالر کے ایک منصوبے پر کام شروع کر چکی ہے۔