the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
امتحان کے دوسرے مرحلے کا 4 فروری سے آغاز ۔

حیدرآباد۔ 31 جنوری 2024 (پریس نوٹ) ملت فاؤنڈیشن فار ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے  ملت ٹیلنٹ سرچ امتحان کے پہلے راؤنڈ کے نتائج سامنے آگئے ہیں۔ 
نتائج 31 جنوری 2024 کو ملت فاؤنڈیشن ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ڈیولپمنٹ کی آفیشل ویب 
www.mferd.org
 پر پر جاری کر دیے گئے۔ 
ایم ٹی ایس ای 2024 کے پہلےراؤنڈ کے لیے 24 ڈسمبر 2023 اور  7 جنوری 2024کو امتحان منعقد ہوا۔اس امتحان کے لیے ملک کی 24 ریاستوں میں 188 مراکز قائم کیے گئے تھے۔

ملت ٹیلنٹ سرچ امتحان کے پہلے راؤنڈ میں 9843 طلبہ نے شرکت کی تھی، جن میں سے 4017 طلبہ دوسرے راؤنڈ کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ ملت ٹیلنٹ سرچ امتحان 
   کے لیے اس سال 19198 طلبہ نے رجسٹریشن کروایا تھا۔جس میں 10176 لڑکے اور 9024 لڑکیاں شامل ہیں۔

ایم ٹی ایس ای کے پہلے راؤنڈ کےنتائج کے اجراء کے لئے  ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے ہیڈ آفس واقع ماں صاحب ٹینک میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائریکٹر انور احمد، اکیڈیمک ڈائریکٹر سید حمید، ڈائریکٹر محمد غوث الدین، جونیئر ڈائریکٹر محمد اویس خان اور  ڈائریکٹر محمد صادق نے شرکت کی۔
اس موقع پر اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائریکٹر انور احمد نے پہلے راؤنڈ میں کامیاب ہوئے طلبا کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہا رکیا۔ 
منیجنگ ڈائریکٹر انور احمد نے بتایا کہ ایم ٹی ایس ای 2024 کےدوسرے راؤنڈ کا عمل 4 فروری سے شروع ہوگا۔ طلبہ کی سہولت کے لیے ملک کے طول وعرض میں 6 شہرں میں مراکز قائم کیے گئے ہیں جس میں حیدرآباد، بنگلورو، دہلی، کلکتہ، پونے اور پٹنہ شامل ہیں۔  پہلے راؤنڈ میں منتخب طلبہ ہی دوسرے راؤنڈ میں شرکت کے لئےاہل



ہوں گے ۔ اس مرحلہ میں طلبہ کے لئے تحریری امتحان کے علاوہ انٹرویؤز بھی منعقد کیے جائیں گے ۔
انہوں نے بتایا کہ  پہلا راؤنڈ کوالیفائی کرنے والے طلبہ کو فون اور ای میلز کے لیے مطلع کیا جائے گا ۔ انور احمد نے مزید بتایا کہا کہ طلبہ  کے لیے یہ سنہری موقع ہے کہ وہ اسکالر شپ کے ذریعہ ملک کے بہترین تعلیمی اداروں میں تعلیم اور کوچنگ حاصل کر سکتے ہیں۔ 
انور احمد نے  ملت فاؤنڈیشن فار ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ فاؤنڈیشن میں شامل اراکین بہی خواہوں اور ساتھیوں کو مبارکباد پیش کی اور  کہا کہ سب نے مل کر امتحان کو مثبت طریقے سے منعقد کروایا جو کہ قابل ستائش ہے ۔
انور احمد نے کہا کہ  MTSEکامقصد ملت کے ہونہار طلبہ کو اسکالر شپ فراہم کرتے ہوئے ملک کے باوقار تعلیمی و تربیتی اداروں تک ان کی رسائی کو ممکن بنانا ہے تاکہ انہیں ایک تابناک مستقبل فراہم ہو اور وہ ملک کا نام روشن کر سکیں۔ 
انہوں نے کہا کہ ملت ٹیلنٹ ٹسٹ  کے ذریعہ منتخب طلبہ کو مکمل طور پر مفت کوچنگ فراہم کی جائے گی۔ طلبہ کے لیے طعام اور رہائش کا انتظام بھی  کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ہر برس ملت فاؤنڈیشن فار ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کی جانب سے 10ویں  اور بارہویں جماعت کے طلبہ کے لیے ملت ٹیلنٹ سرچ ٹسٹ منعقدکیا جاتا ہے۔ یہ امتحان  ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی حیدرآباد، انیس ڈیفنس کیرئیر انسٹی ٹیوٹ پونے، اور ملت اسکالرز اکیڈیمی بنگلورو جیسے ممتاز تعلیمی اداروں میں داخلہ کے لیے ایک راستہ ہے۔ اس میں حصہ لینے والے طلبہ کو ایک مربوط انٹرمیڈیٹ/+2 کورس کے ساتھ NEET، IIT JEE، CLAT، NDA، اور CA فاؤنڈیشن کورسز کے لیے 5 لاکھ روپے کی اسکالرشپ حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے درج ویب سائٹ سے رابطہ کریں mail:mferd@ms.academy یا 919573519922 پر کال کریں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.