the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
 ملک بھر میں  1638طلباء کامیاب ، ٹاپرس کے لئے پہلے مرحلے کے تحت 22ڈسمبر کو حیدرآباد میں انٹرویومنعقد ہوگا 


حیدرآباد - 18  ڈسمبر ( پریس ریلیز ) ملت فاؤنڈیشن فار ایجوکیشن ریسرچ  اینڈڈیولپمنٹ MFERD کی جانب سے  یکم ڈسمبر کو ملک بھر میں منعقدہ ملت ٹیلنٹ سرچ ٹسٹ کےنتائج کا آج اعلان کیا گیا۔ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے مینجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر معظم حسین  نے نتائج کا اعلان کیا گیا ۔نتائج کے اعلان کے موقع پر   MFERD کے دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔ اس موقع پرڈاکٹر معظم حسین  نے کہاکہ   ملک گیر سطح پر منعقد ہونے والے اس ٹسٹ میں 1638طلباء نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ملت ٹیلنٹ سرچ ٹسٹ میں  امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے ٹاپرس کے لئے پہلے مرحلے کے تحت 22 ڈسمبر کو تلنگانہ کےطلباء کا انٹرویوحیدرآباد میں ہوگا ۔ جبکہ دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے کامیاب طلباء کے انٹرویو کے تاریخ کا اعلان  جنوری 2025 کے پہلے ہفتہ میں ایم ایف ای آرڈی کے ویب سائٹ پر دیکھا جاسکتا ہے ۔ملک بھر میں  6,265طلباء نے اس امتحان کے لئے رجسٹریشن کروایا تھا جن میں سے 5,637طلباء نے امتحان میں شرکت  کی ہے ۔اس امتحان میں صرف حیدرآباد سےشرکت کرنے والے طلباء کی تعداد 2090  ہے۔ ملت فاؤنڈیشن فار ایجوکیشن ریسرچ  اینڈڈیولپمنٹ کی جانب سے دسویں جماعت کے ایسے طلباءجو نیٹ ، آئی آئی ٹی جے ای ای کلاٹ ، این ڈی اے اور  سی اے فاونڈیشن کی مربوط کو چنگ کے ساتھ 2 سال کے اقامتی یا غیر اقامتی 2 + کورس



میں داخلہ کے خواہشمند ہوں اُن طلباء کے لئے یہ  امتحان کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے ۔ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے مینجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر معظم حسین نے بتایا کہ ملت ٹیلنٹ سرچ ٹسٹ کے ذریعہ منتخب طلباء کو فی طالب علم کو 2  سال کے لئے 5 لاکھ روپے اسکالر شپ فراہم کی جائے گی ۔جس کے ذریعہ وہ ملک کے باوقار تعلیمی اداروں ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی حیدر آباد، انیس ڈیفنس کرئیر انسٹیٹیوٹ  پونے اور ہند گرو اکیڈیمی نئی دہلی میں تعلیم اور کو چنگ حاصل کر سکتے ہیں۔ ۔ ملت ٹیلنٹ سرچ ایگزام 2025 کے ذریعہ منتخب  طلباء کو ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی(  حیدرآباد)میں انٹر میڈیٹ کورس کے ساتھ نیٹ، آئی آئی ٹی جے ای ای ، کلاٹ ،سی اسے فاؤنڈیشن میں فی کورسس میں 40 طلباء کو داخلہ یا جائے گا۔یہاں ریسیڈنشیل اور ڈے اسکالر دونوں سہولتوں کے ساتھ داخلہ کا انتظام رہے گا ۔ ملت فاؤنڈیشن فار ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جس کا قیام اقلیتی تعلیمی اداروں کو آپس میں اشتراک، نیٹ ورکنگ، ہم آہنگی اور تعاون کیلئے ایک مشتر کہ پلیٹ فارم فراہم کرنے کےمقصد کے عمل میں لایا گیا ہے۔ اس طرح ایم ایف ای آر ڈی کا مقصد اقلیتی تعلیمی اداروں کو در پیش مختلف چیلنجوں سے نمٹنے اور باہمی تعاون و تحقیق کے ذریعے حل تلاش کرنا ہے۔ نتائج اور انٹرویوز کی تواریخ کے بارے میں معلومات کے لئے  ایم ایف ای آر ڈی  کے ویب سائٹ  www.mferd.org   پر وزٹ کیجئے۔ اس کے علاوہ ای میل    mferd@ms.academy  یافون نمبر +918106586622پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.