حیدرآباد، 27 اپریل (یو این آئی) مولاناآزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، مرکزبرائے تدریسی ذرائع ابلاغ (آئی ایم سی) نے عالمی سطح پر ڈیجیٹل کمیونی کیشن اور آڈیو ویژول ٹیکنالوجی کے فوائد سے استفادہ کا کے لیے باوقار بین الاقوامی ادارے آبزرویٹری فار کلچرل اینڈ آڈیوویژول کمیونکیشن ان دی
میڈیٹیرینین ، اٹلی کے ساتھ ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کیے ہیں۔
بیرونی رسائی کا یہ ایک اہم پروگرام ہے جس کا مقصد پسماندہ طبقات کی مدد کے لیے تعلیم کے میدان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال اور اس میں جدت لانے پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔
”اوکام“ کا اقوام متحدہ کے عالمی ترسیلی مرکز سے الحاق ہے۔