حیدرآباد، 6/ اپریل (یواین آئی) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور چینئی کے باوقار بی ایس عبدالرحمن کریسنٹ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ڈیمڈ یونیورسٹی) کے درمیان تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ایک یادداشت
مفاہمت پر دستخط کیے ہیں۔
پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار مانو نے کل پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر کی موجودگی میں یادداشت پر مانو کی جانب سے دستخط کیے۔
پروفیسر ٹی ہری نارائن، بی ایس اے سی آئی ایس ٹی نے کریسنٹ انسٹیٹیوٹ کی نمائندگی کی۔