حیدر آباد ، 19 جون (یو این آئی) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، اسکول آف ٹیکنالوجی نے مانو کے طلبہ کو فیشن ٹیکنالوجی اور انٹیر میز ڈیزائنگ کے ہنر پر مبنی کورسز کی فراہمی کے لیے سمانہ کالج آف ڈیزائن اسٹڈیز، حیدر آباد کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر
دستخط کیے ہیں۔ اس کے ذریعہ طلبہ کو فیشن ٹیکنالوجی اور انٹیریئر ڈیزائنگ میں ایک سمسٹر پر مشتمل سر ٹیفکیٹ کورس اور دو سمسٹر پر مشتمل ڈپلومہ کورس کے علاوہ 4 سالہ انڈر گریجویٹ پرو گرام فراہم کیے جائیں گے۔
یہ یادداشت مفاہمت پانچ سال کی مدت کے لیے کی گئی ہے۔