حیدرآباد، 28/ جنوری(یواین آئی) کالوجی نارائن راو یونیورسٹی آف ہیلت سائنسس(کے این آریوایچ ایس)نے ملحقہ کالجس کے طلبہ اور پرنسپلس کو مطلع کیا ہے کہ ریاستی حکومت نے انڈرگریجویٹ کورسس کے لئے یکم فروری سے میڈیکل کالجس کو مناسب رہنمایانہ خطوط کے
ساتھ دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔
یونیورسٹی نے پہلے ہی کالجس کے پرنسپلس کو کوویڈ19کی وبا کے پیش نظر رہنمایانہ خطوط سے واقف کروادیا ہے۔
ریاستی حکومت اور متعلقہ سنٹرل کونسلس کی جانب سے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط کے ساتھ ان پر عمل کرناہوگا۔