: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 13اگست (یوا ین آئی) ہندوستان کے عربی سرمایے اور ہندوستان میں جاری عربی سرگرمیوں کو عالم عرب سے متعارف کرانے کے لئے عالمی سطح کی ایک معیاری ویب سائٹ مضامین العربیہ لانچ ہونے جارہی ہے جو ہندوستان کے عربی قلم کاروں کے ساتھ ساتھ عالمی قلم کاروں کو بھی اپنے ساتھ جوڑے گی۔یہ اطلاع مضامین العربیہ کے سربراہ خالد سیف اللہ اثری نے دی ہے انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں عربی مدارس کا جال ہے، صوبائی اور مرکزی یونی ورسٹیٹیوں میں عربی کے شعبہ جات قائم ہیں۔ وہاں کے فارغین
میں بیشتر لکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن صحیح پلیٹ فارم نہ ملنے کی وجہ ان کی صلاحتیں ماند پڑجاتی ہیں۔ اسی خلا کو پر کرنے کے لیے مضامین ڈاٹ کام نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ مضامیں ڈاٹ کام ہندوستان میں اردو قلم کاروں کا رکنیت کی بنیاد پر اولین پلیٹ فارم ہے۔اس کی داغ بیل اپریل 2015 میں میں اور ڈاکٹر عرفان وحید نے ڈالی تھی۔ بہت ہی قلیل مدت میں یہ ویب سائٹ اردو کی مقبول ترین ویب سائٹس میں شمار ہونے لگی۔ اس وقت ہندوستان اور دیگر ممالک سے ایک ہزار سے زیادہ قلم کار مضامین ڈاٹ کام سے وابستہ ہیں۔