the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 11نومبر (یواین آئی)موجودہ دور میں مولانا ابوالکلام آزاد کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائرکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے کہا کہ آزاد ہندوستان کی تعمیر و تشکیل میں مولانا ابوالکلام آزاد کا نمایاں کردار ہے۔یہ بات انہوں نے مولانا ابوالکلام آزاد کی سالگرہ اور قومی یومِ تعلیم کی مناسبت سے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کے زیر اہتمام ’آج کے ہندوستان کے لیے مولانا آزاد کی وراثت‘ کے عنوان سے آن لائن لیکچر میں ا ستقبالیہ و تعارفی کلمات پیش کرتے کہی۔
انہوں نے کہاکہ مولانا آزاد کی قیادت کا میدان بہت وسیع تھا، انھوں نے جس میدان میں بھی قدم رکھا، اپنی عظیم شخصیت کے اَنمٹ نقوش ثَبت کردیے۔انھوں نے کہا کہ مولانا آزاد قومی یکجہتی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے سب سے بڑے داعی تھے اور انھوں نے اپنی تحریروں اور تقریروں میں جابہ جا متحدہ قومیت اور اس مشترک سرمایے کو موضوع ومحور بنایا، جو ہندوستانی قوم کا ہزاروں سال کا قابل فخر سرمایہ ہے اور اسی پر اپنے سیاسی نظریے کی بنیاد



رکھی۔
مسٹر شیخ عقیل نے کہا کہ آزاد ہندوستان میں تعلیمی منصوبہ بندی کا آغاز بھی مولانا نے ہی کیا اور ملک کے تمام طبقات کے لیے تعلیم کو لازمی قرار دیتے ہوئے اسے قومی ترقی کی بنیادی شرط قرار دیا۔اسی وجہ سے ان کے یومِ پیدایش کو یوم تعلیم کے طورپر منایا جاتا ہے اور کونسل کی طرف سے مولانا کے فکر و نظر پر ہر سال خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا جاتا ہے،آج کا یہ پروگرام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
قومی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئر مین وجاہت حبیب اللہ نے خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ مولانا آزاد کی مذہبی و ثقافتی وراثت موجودہ ہندوستان کے لیے نہایت اہم اور قابل تقلید ہے۔ انھوں نے کہا کہ مولانا آزاد اور ان کے رفقا نے متحدہ ہندوستان اور مشترکہ تہذیب کی جس روایت کی نمائندگی کی اورجس پر وہ تاعمر زور دیتے رہے اس کی بنیادیں ہمارے قدیم مذہبی متون میں پائی جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مولانا نے بہ بانگ دہل کہا تھا کہ ہمیں جس طرح اسلام کی تیرہ سو سالہ وراثت کا وارث ہونے پر فخر ہے،اسی طرح ہندوستان کی ناقابل تقسیم وحدت کا بھی میں حصہ ہوں،جو ہماری ہزاروں سالہ معاشرت سے تشکیل پائی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.