: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/3اپریل(ایجنسی) سی بی ایس ای بورڈ کے دسویں کلاس کے میتھمٹکس پیپر کا امتحان دوبارہ نہیں ہو گا۔ یہ اطلاع انسانی وسائل و ترقیات کی وزارت میں اسکول ایجوکیشن کے سکریٹری انل سوروپ نے آج ٹویٹ کرکے دی۔ سوروپ نے بتایا کہ دسویں کے میتھمٹکس پیپر کا امتحان دہلی قومی راجدھانی خطہ علاقہ اور ہریانہ میں دوبارہ نہیں لیا جائے گا۔ قابل غور ہے کہ میتھمٹکس پیپر کے لیک ہونے کی خبریں گزشتہ دنوں اخباروں میں آئی تھیں تب سی بی ایس ای نے کہا تھا کہ وہ ان خبروں کی تحقیقات کرنے کے بعد ہی اس سلسلہ میں کوئی فیصلہ لے گا۔ انہوں نے ٹویٹ میں
کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات اور اسٹوڈنٹس کے مفادات کو ذہن میں رکھتے ہوئے میتھمٹکس کا امتحان دوبارہ نہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
گزشتہ دنوں سی بی ایس ای کے 12 ویں کے اکنامکس کے پیپر لیک ہونے کے سنسنی خیز معاملے میں چار ٹیچروں کو گرفتار کیا گیا تھا اور سی بی ایس ای کے افسر کے ایس رانا کو معطل کردیا گیا تھا۔ انسانی وسائل و ترقیات کی وزارت نے پیپر لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات کے لئے ایک داخلی جانچ کمیٹی بھی قائم کی ہے۔ دسویں کے امتحان لئے جانے کے بارے میں سی بی ایس ای کی ایک جعلی پریس ریلیز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کی وجہ سے اسٹوڈنٹس اور والدین میں غلط فہمی پیدا ہو گئی تھی۔