: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
یادگیر:کرناٹک کےیادگیرضلع کے شاہ پور تعلقہ کی روحانی سرزمین گوگی شریف کے گورنمنٹ اردو ہائی اسکول میں ریاضی اور سائنس کے مواد پر مشتمل ماڈلس کی نمائش کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کی صدارت اسکول کے انچارج صدر معلمہ حسینہ بیگم نے فرمائی، اسکول ایس ڈی ایم سی کمیٹی صدر محمد باری، نائب صدر سید اسد پاشاہ، شاہ پور زون کے ریسورس پرسن راج شیکھر پتار، آنندسوامی نائیک گوگی، ہائی اسکول کو-ٹیچرس اسوسی ایشن کے صدر بھیمنا گوڑا تلواڑ، محب تعلیم یوسف حسین نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی، معلمہ
فرزانہ بیگم نے تعارفی کلمات کہے،۔آنند تلوار نے نظامت کی ، معلمہ خدیجہ بیگم نے خطبہ استقبالیہ دیا، ناہید فاطمہ نے اظہار تشکر ادا کیا، اس موقع پر حفیظ اللہ خان، معین الدین، کلیان شیٹی، شیخ چاند، جبین بیگم، ایس ڈی ایم سی کمیٹی ارکان باشو میاں چاندپاشا، محمد ایوب کے علاوہ طلباء و طالبات ،سرپرستان طلباء موجود رہے۔۔اس ریاضی و سائنسی نمائش میں طلباء نے مختلف ماڈلس پیش کئے اور اسکی تفصیلات سے مشاہدین کو واقف کروایا، سرکاری اردو اسکول گوگی میں منعقدہ اس نمائش کے انعقاد پر اسکول کے اساتذہ کی اس کوششوں کو مشاہدین کی جانب سے کافی سراہا گیا