the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے سائنس اینڈ آرٹس کالج فار وویمن میں تعینات غیرمقامی فیکلٹی ممبران آنے والے دس دنوں کے اندرسری نگر آکرکالج ھٰذا میں 5 اگست سے معطل درس وتدریس کی سرگرمیاں بحال کریں گے۔ یونیورسٹی کے تعلقات عامہ کے افسرابد عبدالواسع نے یو این آئی اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر میں5 اگست کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر یونیورسٹی کے بڈگام کالج میں تعینات غیر مقامی فیکلٹی ممبران کو عارضی طورپردوسرے شہروں جیسے حیدرآباد اور لکھنؤ ٹرانسفر کیا گیا تھا لیکن، اب چونکہ وہاں صورتحال بہتر ہے، اس کے پیش نظر ان کی سری نگر واپسی کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

قبل ازیں یو این آئی اردو نے بڈگام کالج میں غیر



مقامی فیکلٹی ممبران کی عدم موجودگی اور اس کے خلاف کالج میں زیر تعلیم طالبات کے احتجاج کو یونیورسٹی حکام کی نوٹس میں لایا۔ یونیورسٹی کے تعلقات عامہ کے افسرنے حیدرآباد سے فون پربتایا: 'میری وائس چانسلر صاحب (ڈاکٹر محمد اسلم پرویز) سے ابھی بات ہوئی۔ میں نے آپ کی جانب سے ہماری نوٹس میں لایا گیا غیرمقامی فیکلٹی ممبران کی واپسی کا مسئلہ ان کے ساتھ اٹھایا۔ وائس چانسلر صاحب نے کہا کہ اسی ہفتے تمام غیرمقامی فیکلٹی ممبران کی واپسی کا حکم نامہ جاری ہوگا'۔ان کا مزید کہنا تھا: 'اگر وہ فی الوقت حیدرآباد یا لکھنؤ میں ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں لیکن انہیں جلد از جلد سری نگر واپس بھیجا جائے گا۔ انہیں سری نگر واپس جوائن کرنے میں پانچ سے دس دن لگ جائیں گے'۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.