انتخاب عالم ، نائب صدر؛ عامر، معتمد؛ فاخرہ عابدہ، شریک معتمد اور وشنو پریہ خازن منتخب۔ طلبہ کا زبردست جوش و خروش
حیدرآباد، 19 ستمبر (پریس نوٹ) شعبہ انگریزی کے طالب علم شیخ عمر فاروق قادری کو آج منعقدہ انتخابات میں مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی طلبہ یونین کے 8 ویںصدر کے طور پر منتخب کیا گیا۔ انتخابات کے نتائج کا اعلان شام 6:30 بجے چیف ریٹرننگ آفیسر پروفیسرمحمد عبدالعظیم نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابات پر امن رہے اور طلبہ میں اپنے نمائندوں کو منتخب کرنے کا جوش و خروش دیکھا گیا۔ 2789 کے منجملہ 76 فیصد طلبہ نے اپنے حق رائے دہی کا ہیڈ کوارٹر پر استعمال کیا۔ پروفیسر محمد عبدالعظیم کی اطلاع کے بموجب شیخ عمر فاروق قادری کے علاوہ انتخاب عالم، شعبہ ¿ کمپیوٹر سائنس، نائب صدر؛ عامر، شعبہ ¿ مینجمنٹ ، معتمد؛ فاخرہ عابدہ، شعبہ ¿ تعلیم و تربیت، شریک معتمداور جی وشنو پریہ، اسکول برائے السنہ، لسانیات و ہندوستانیات ، خازن منتخب ہوئے۔ مانو میں ملک کی دیگر جامعات کے برخلاف سیاسی وابستگی کے بغیر طلبہ یونین کے انتخابات منعقد ہوتے ہیں۔ اس مرتبہ تین پینلوں نے انتخابات میں حصہ لیا طلبہ یونین کے آج منعقدہ انتخابات کے پیش نظر وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے لیے کل (جمعہ) کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
طلبہ یونین کے مختلف عہدوں کے لیے یونیورسٹی ہیڈکوارٹر، حیدرآباد اور ملک کے مختلف حصوں میں واقع یونیورسٹی
کے مراکز میں رائے دہی ہوئی۔ ہیڈ کوارٹر کے علاوہ بنگلورو، لکھنو ¿، بھوپال، دربھنگہ، اورنگ آباد، آسنسول، سنبھل، نوح اور بیدر میں واقع یونیورسٹی مراکز کے طلبہ نے اپنے جمہوری حق کا استعمال کیا۔ سری نگر کے دونوں کیمپسوں میں رائے دہی نہیں ہوئی۔
پروفیسر علیم اشرف جائسی، ڈین اسٹوڈنٹ ویلفیئر انتخابی شکایات کے ازالہ کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ اور پروفیسر پی فضل الرحمن نے مبصر کے فرائض انجام دیے۔ پروفیسر محمد ظفر الدین خصوصی مدعو تھے۔ ڈاکٹر کرن سنگھ اٹوال، ڈاکٹر سید نجی اللہ، ڈاکٹر خواجہ صفی الدین، ڈاکٹر ڈی سیشو بابو، ڈاکٹر رضوان الحق انصاری جناب جمیل احمد، ڈاکٹر ثمینہ کوثر، ڈاکٹر عبدالسمیع صدیقی، ڈاکٹر کے ایم ضیاءالدین، ڈاکٹر شبانہ قیصر اور ڈاکٹر محمد اکبر نے ہیڈ کوارٹر پر ریٹرننگ آفیسر س کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس کے علاوہ انتخابی عہدیداروں اور ووٹوں کی گنتی کے لیے علیحدہ ٹیموں نے کام کیا۔
ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر، پروفیسر ایوب خان، پرو وائس چانسلر اور ڈاکٹر ایم اے سکندر، رجسٹرار نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ طلبہ یونین کے نئے عہدیداران یونیورسٹی میں تعلیمی فضا کو مزید بہتر بنانے اور اردو زبان، تہذیب و ثقافت کی بقاءو فروغ کی سمت میں نمایاں خدمات ادا کریں گے۔ نومنتخب طلبہ یونین کی تقریب حلف برداری 24 ستمبر کو منعقد ہوگی۔