حیدرآباد، 4 ستمبر (پریس نوٹ) تقابلی ادب کا ریفریشر کورس ایک نہایت منفرد پروگرام ہے۔ آج کے ترقی یافتہ دور میں اس کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر شکیل احمد، پرو وائس چانسلر، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے آج یو جی سی مرکز برائے فروغ انسانی وسائل (یو جی سی۔ ایچ آر ڈی سی) کے تقابلی ادب (Comparative Literature) ریفریشر کورس کے افتتاحی پروگرام میں کیا۔ یہ کورس 4 سے 21 ستمبر تک چلے گا جس میں جملہ 78 اساتذہ شرکت کر رہے ہیں جو اردو کے علاوہ انگریزی، ہندی ، فارسی، عربی اور
ترجمہ جیسے شعبوں سے وابستہ ہیں۔ تلنگانہ کے علاوہ آندھراپردیش، کرناٹک، مہاراشٹرا، کیرلا، تمل ناڈو، مغربی بنگال، جموں و کشمیر اور ملک کے دیگر ریاستوں سے بھی اساتذہ شرکت کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر تحسین بلگرامی، ڈپٹی ڈائرکٹر، یو جی سی ایچ آر ڈی سی نے مہمان اور شرکاءکا خیر مقدم کیا اور کورس کی کارروائی چلائی۔ جبکہ ڈاکٹر محمد عبدالسمیع صدیقی، کورس کوآرڈنیٹر نے کورس کی تفصیلات پیش کی۔ ڈاکٹر اشتیاق احمد، اسسٹنٹ پروفیسر مرکز نے شکریہ ادا کیا۔