: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 5 مارچ (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبہ کمپیوٹر سائنس و آئی ٹی کے زیر اہتمام آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) / وزارت فروغ انسانی وسائل کی ہدایت کے مطابق ”فِٹ انڈیا موومنٹ“ کے تحت ”واکاتھان“ کے ساتھ آغاز عمل میں آیا۔ یونیورسٹی کے وسیع کیمپس میں چہل قدمی (واک) کا اہتمام کیا گیا۔ پروفیسر ایوب خان، وائس چانسلر انچارج نے واکاتھان کے انعقاد پر
شعبہ کی ستائش کی اور مبارکباد دی۔ ڈین اسکول برائے ٹکنالوجی پروفیسر عبدالواحد نے بتایا کہ ”فٹ انڈیا موومنٹ“ کے تحت ایک ایکشن پلان تیار کرتے ہوئے اے آئی سی ٹی ای کو روانہ کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر پردیپ کمار، صدر شعبہ نے کہا کہ موومنٹ کے تحت تیار کردہ ایکشن پلان کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ طلبہ اور اساتذہ میں اس حساس موضوع کے متعلق شعور بیداری ہوسکے۔ اس سلسلے میں کھیل کود کی مزید سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔