: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد، 23 جون (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں 21 جون کو بین الاقوامی یومِ یوگا کا اہتمام کیا گیا۔ کویڈ- 19 وباءکے پیش نظر اس مرتبہ حکومت نے اس کا موضوع ”گھر پر یوگا اور خاندان کے ساتھ یوگا“ (Yoga at home and Yoga with family) رکھا تھا۔ اسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے مانو کے طلبہ، اساتذہ و عملہ نے گھروں میں یوگا کے آسن کیے۔ اس موقع پر این ایس ایس کوآرڈینیٹر پروفیسر محمد فریاد نے اپنے پیام میں کہا کہ یوگا نہ صرف انسان کو جسمانی طور پر تندرست رکھتا ہے بلکہ اس سے ذہنی
صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال یومِ یوگا کے ذریعہ عوامی بیداری پیدا کی جاتی ہے اور مختلف آسن درد اور بیماریوں کا مو ¿ثر علاج ثابت ہوتے ہیں۔ ہندوستان میں صدیوں سے جاری یوگا سے آج دیگر اقوام بھی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اس سے ہمیں اور ہمارے خاندان کو لازمی طور پر فائدہ اٹھانا چاہیے۔ پروفیسر فاطمہ بیگم، وائس چانسلر انچارج اور پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ ، رجسٹرار انچارج نے گھر میں رہتے ہوئے یومِ یوگا کے اہتمام پر طلبہ اور اسٹاف کی ستائش کی۔