the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد، 16 جنوری (پریس نوٹ) مسلم خواتین کے حقوق کا اقلیتوں اور خواتین دونوں زمروں میں تحفظ ضروری ہے۔ اس بات کا اظہار آج محترمہ فلیویا اگنیس، ماہر قانون نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں منعقدہ قومی کانفرنس ”مساوی مواقع- نظریات اور عمل : توضیح و تفہیم“ میں کیا۔ اس کانفرنس کو ےونےورسٹی کے مساوی مواقع سےل اور سےول سروےس کوچنگ اکےڈمی (سی اےس ای)، شعبہ تعلےم نسواں، سوشل ورک اور البےرونی مرکز برائے مطالعات سماجی اخراج و اشتمالی پالےسی کے تعان سے منعقد کیا گیا۔
فلیویااگنیس جو اقلیتی خواتین کے حقوق اور مساوی مواقع کی فراہمی کی حامی و جہدکار ہیں نے کہا کہ مسلم خواتین کی اخراجیت و شمولیت کے متعلق قانون سازی پوری توجہ سے شفافیت کے ساتھ ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تین طلاق مسئلہ پر فوجداری سزا کے نفاذ سے پولیس کو اقلیتوں کو ہراساں کرنے کا ایک اور موقع مل جائے گا۔ 
پروفیسر شکیل احمد، پرو وائس چانسلر نے خیر مقدم کیا اور کہا کہ مساوی مواقع سیل یونیورسٹی کے اہداف کے فروغ میں ایک اہم حصہ ادا کر رہا ہے۔ 
آسام میگھالیہ کیڈر کے جناب جی ایچ پی راجو، آئی پی ایس نے کہا کہ دستور ہند نے ہر کام میں شفافیت کو اہمیت دی ہے۔ کچھ معاملات میں تاریخی حقائق کی بناءپر پچھڑے



طبقات کو اوپر اٹھانے کے لیے ضروری اقدامات کے طور پر تحفظات بھی فراہم کیے ہیں۔ یہ مساوی مواقع کی فراہمی کی جانب ایک قدم ہے۔ 
افتتاحی اجلاس میں یونیورسٹی کے نیٹ کوچنگ سنٹر سے تربیت پانے والے نیٹ و جی آر ایف کامیاب طلبہ کو تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر محترمہ نازیہ ارم کی کتاب ”Mothering a Muslim“ کا اجرا عمل میں آیا۔ 
ڈاکٹر ابوصالح شریف، پروفیسر آزاد چیئر نے پہلے سیشن میں کہا کہ ہندوستان میں غربت میں کمی ضرور آئی ہے لیکن اس کا خاتمہ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو ان کی غربت کی مناسبت سے کم تحفظات فراہم کیے گئے ہیں۔ 
محترمہ میرا شنائے، بانی سی ای او، یوتھ 4 جابس جو معذورین کے لیے کام کرتا ہے نے کہا کہ معذوری اور غربت کا قریبی تعلق ہے۔ ”ترقی پذیر ممالک میں بڑی تعداد میں معذور افراد ہوتے ہیں لیکن محض 0.01 فیصد ہی کو نوکری مل پاتی ہے۔“ محترمہ نازیہ ارم نے کہا کہ سماجی و مذہبی نفرت کا سب سے زیادہ نقصان بچوں کو ہوتا ہے۔ جناب جی سدھیر ، صدر نشین ، کمیشن فار انکوائری، حکومت تلنگانہ نے کہا کہ مسلمان تمام طبقات میں سب سے زیادہ محرومیوں کا شکار ہیں۔ 
محترمہ سنگیتا کامت ، یونیورسٹی آف میساچوسٹ نے کہا ، ”مساوی مواقع کی فراہمی کے لیے ہمیں مساوات ، شراکت داری کو سمجھنا ہوگا۔ جہاں مساوات کا مقصد شفافیت کا فروغ ہے۔ لیکن یہ صرف اسی وقت قابل عمل ہے جب ہر کوئی ایک ہی مقام سے شروع کرے۔ جبکہ شراکت داری بظاہر غیر 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.