لکھنؤ/12مارچ(ایجنسی) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے لکھنؤ کیمپس کو میں ایک بڑے تعلیمی مرکز کے طور پر فروغ دینا چاہتا ہوں تاکہ شمالی ہند کے لوگوں کو تعلیمی ترقی کے مواقع فراہم کیے جاسکیں ۔
ان خیالات کا
اظہار مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمداسلم پرویز نے لکھنؤ کیمپس کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا ۔
واضح رہے کہ مانولکھنؤ کیمپس کی یہ نئی عمارت ٹیگور مارگ نزد شباب مارکیٹ واقع ہے ۔