the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 5 مئی (یو این آئی) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی اور صحافت کی تعلیم کے باوقار ادارہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن (IIMC)، نئی دہلی نے صحافت میں تحصیلِ علم، تعلیمی وسائل اور تحقیقی سرگرمیوں میں اشتراک کے لیے یادداشت مفاہمت کی ہے پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر، مانو اور پروفیسر سنجے دویویدی، ڈائرکٹر جنرل، آئی آئی ایم سی نے آج یہاں میں منعقدہ تقریب میں یادداشت مفاہمت پر دستخط کیے۔
پروفیسر سید عین الحسن نے مفاہمت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کے کورسز کو ہم ایک دوسرے سے مل کر ڈیزائن کرسکتے ہیں۔ پی ایچ ڈی کا مشترکہ وینچر ہوسکتا ہے یعنی ایک ہی طالب دو اساتذہ سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے ایک نہایت ہی بہترین تحقیق سر انجام دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس



طرح کی کسی بھی پہل میں اردو یونیورسٹی مکمل تعاون کرے گی۔
پروفیسر سنجے دویویدی نے کہا کہ مانو کے ایک بڑا ادارہ ہے۔ ہمارے طلبہ جنہوں نے یہاں اردو جرنلزم میں ڈپلوما کیا ہے وہ آگے چل کر مانو میں اپنا پی جی کورس کرسکتے ہیں۔
اس موقع پر پروفیسر اشتیاق احمد ، رجسٹرار مانو نے کہا ، ”اردو صحافت کے فروغ کے سلسلے میں یہ ایک تاریخی قدم ہے ۔ مجھے امید ہے کہ اس سے کثیر تعداد میں مانو کے طلبہ استفادہ کریں گے۔“
اردو یونیورسٹی سے پروفیسر احتشام احمد خان، ڈین، اسکول آف ماس کمیونیکیشن اینڈ جرنلزم ، محترمہ رینوکا کیم، ریجنل ڈائرکٹر، دہلی ریجنل سنٹر اور آئی آئی ایم سی، نئی دہلی سے پروفیسر پرمود کمار، صدر شعبہ اردو صحافت ، پروفیسر گووند سنگھ، ڈین اکیڈیمکس اور دیگر اساتذہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.