the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کووڈ کے پیش نظر سخت ترین احتیاط۔ پہلے دن 65 فیصد طلبہ کی شرکت
حیدرآباد، 28 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل ا ردو یونیورسٹی کے ریگولر کورسس میں داخلوں کے لیے انٹرنس ٹسٹ کا آج ملک کے 16 شہروں میں کووڈ 19 سے پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر نہایت سخت احتیاطی اقدامات کے درمیان آغاز عمل میں آیا۔ داخلہ امتحان کا سلسلہ 29 اور 30 ستمبر کو بھی جاری رہے گا۔ پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج کی اطلاع کے بموجب یونیورسٹی نے یو جی سی کی ہدایات کے مطابق انٹرنس ٹسٹ کے انعقاد کے لیے تمام تر احتیاطی اقدامات کیے ہےں۔ امتحانی مراکز پر امیدواروں کی سلامتی کو یقینی بنانے اُن سے کووڈ حلفنامے پر دستخط لیے گئے۔ پی پی ای میں ملبوس ارکان عملہ کو مختلف مراکز پر امیدواروں کا درجہ حرارت چیک کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ جناب مرزا فرحت اللہ بیگ ‘ کنٹرولر امتحانات کے مطابق داخلہ امتحان کے پہلے دن صبح کے سیشن میں تمام مراکز پر بحیثیت مجموعی تقریباً 65 فیصد طلبہ نے



امتحان لکھا۔ داخلہ ٹسٹ بیک وقت حیدرآباد کے علاوہ آسنسول، اورنگ آباد، اعظم گڑھ، بنگلور، بھوپال، بیدر، کٹک، دربھنگہ، دہلی، کڑپہ، کشن گنج، لکھنو ¿، پٹنہ، سنبھل، سری نگر میں منعقد ہورہا ہے۔ تقریباً 10,000 طلبہ تین دن میں شرکت کریں گے۔

اسی دوران مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے فائنل سمسٹر کے امتحانات کا کامیابی کے ساتھ آن لائن انعقاد عمل میں لایا ہے۔ ڈاکٹر محمد کامل‘ ڈائرکٹر انچارج‘ سنٹر فار انفارمیشن ٹکنالوجی (سی آئی ٹی) و اڈیشنل کنٹرولر امتحانات کے بموجب سی آئی ٹی نے کووڈ 19 کے پیش نظر بغیر کسی رکاوٹ کے آن لائن امتحانات کے انعقاد کے لیے ایک سافٹ وئیر تیار کیا ہے۔ طلبہ کو اپنے گھر سے آڈیو ویژول سہولت کے حامل موبائل یا لاپ ٹاپ کا استعمال کرتے ہوئے امتحان لکھنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ‘ وائس چانسلر انچارج نے سمسٹر امتحانات کے کامیاب آن لائن انعقاد پر سی آئی ٹی‘ شعبہ امتحانات اور دیگر تدریسی شعبوں کی ستائش کی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.