: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، یکم مئی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، نظامت فاصلاتی تعلیم کے طلبہ جنہوں نے یو جی ، پی جی اور ڈپلوما / سرٹیفکیٹ کورسز میں داخلہ لیا ہو اور کورس کی تکمیل کی زیادہ سے زیادہ مدت یعنی گریجویشن کے لیے 6 سال ، پوسٹ گریجویشن کے لیے 4 سال اور ڈپلوما/سرٹیفکیٹ کے لیے 2 سال سے تجاوز کرچکے ہوں کے لیے دوبارہ رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی جارہی ہے جو 10 مئی 2019 تک جاری رہے گی۔ پروفیسر پی ایف رحمن، ڈائرکٹر انچارج نظامت کے بموجب دوبارہ رجسٹریشن کی فیس صرف آن لائن ہی ادا کرنی ہوگی۔ طلبہ مانو کے فیس ادائیگی
پورٹل https://manuucoe.in/onlinepayment/ پر لاگ ان کرتے ہوئے فیس ادا کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ فاصلاتی تعلیم کے طلبہ معاون خدمات یونٹ سے 040-23008463 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔