: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدر آباد 19 مئی (یو این آئی) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں اردو زبان اور اس کے تاریخی شعور کی جمالیاتی اور ثقافتی اقدار کے فروغ اور تحفظ " کے پیش نظر 2007 میں مرکز مطالعات اردو ثقافت کا قیام عمل میں آیا۔ مرکز، اپنے وژن اور مشن کے پیش نظر حیدر آباد کیمپس میں رواں تعلیمی سال سے اردو ثقافتی مطالعات میں پی ایچ ڈی پروگرام
شروع کر رہا ہے۔ ڈاکٹر احمد خان، انچارج مرکز کے بموجب پی ایچ ڈی پروگرام کے دائرہ تحقیق میں خصوصی طور پرار دو ثقافت، لسانی ثقافت، ثقافتی اصطلاحات، تہذ یہی فرہنگ محاورات، ضرب الامثال، اردو ادب میں تہذیبی عکاسی، مشترکہ تہذیب، کثیر الثقافتی، رنگ و نسل ، تنوع، تکثیریت ، بقائے باہمی ، مادی ثقافت ، ہندوستانی ثقافت ، علاقائی ثقافت ، ہند۔