: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد، 20 جون (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ‘ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کوچنگ سنٹر اقلیتی طلبہ برائے حصول ملازمت میں محکمہ پولیس، تلنگانہ کانسٹبل، اے ایس آئی، ایس آئی کی جائیدادوں پر تقرر کے امتحانات میں شرکت کے خواہشمند اقلیتی طلبہ کےلئے دو ماہ کی مفت کوچنگ فراہم کی جارہی ہے۔
ڈاکٹر ایس مقبول احمد‘ کوآرڈنیٹر‘ سنٹر کے بموجب ماہ جولائی میں کوچنگ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ امیدوار کوچنگ کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ
کو آرڈینیٹر، کوچنگ سنٹر فار مائناریٹیز فار انٹری انٹو سرویسس (سی سی ایم ای ایس- یو جی سی اسکیمس)، شعبہ¿ نباتیات، کمرہ نمبر 207، دوسری منزل، پالی ٹیکنیک بلڈنگ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، گچی باﺅلی، حیدرآباد، 500032 ۔ مزید تفصیلات 9700413654 اور 8367527769 سے حاصل کی جاسکتی ہے۔