: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد،31 اکتوبر(پریس نوٹ) تلنگانہ ریاست میں اردو زبان کو روز گار سے مربوط کرنے کے لیے مجلس اتحادالمسلمین کی جانب سے حکومت سے نمائندگی کی جارہی ہے۔
امید ہے کہ بہت جلد اردو زبان روزگار سے مربوط ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار جناب سید احمد پاشاہ قادری رکن اسمبلی نے حیدرآباد کے مغلپورہ میں مانو المونی اسو سی ایشن کے چوتھے سالانہ جلسے اور دہم جماعت میں متیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی تہنیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
احمد پاشاہ قادری نے اردو کی بقاء کے لیے مانو المونی اسوسی ایشن کی خدمات کی ستائش کی اور صدر اعجازعلی قریشی ایڈوکیٹ کی اس کا ر خیر کے لیے مبارکباد پیش کی جبکہ اس تقریب سے تلنگانہ ریاسی اردو اکاڈمی کے ڈائریکٹر سکریٹری جناب محمد غوث نے بھی مخاطب کیا۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی اردو اکاڈمی بھی دہم
جماعت اردو میڈیم میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا ء کو ایوارڈس دیگی۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے اسوسی ایٹ پروفیسر محمد مصطفی علی سروی نے اپنے خطاب میں اردو تعلیم کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے اردو کی شناخت کا تحفظ ہوگا،
جبکہ اردو اکاڈمی میں جدہ کے جنرل سکریٹری اسلم فاروقی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ اردو اسکولوں سے ہی اردو زبان کی بقاء ممکن ہے اس تقریب سے سینئر صحافی و اسکارلر ڈاکٹر تبریز حسین تاج،و دیگر بھی خطاب کیا تقریب اردو میڈیم دہم جماعت ایس ایس سی میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو رکن اسمبلی یاقو ت پورہ سید احمد پاشاہ قادری، دیگر مہمانوں کو مومنٹو اور توصف نامہ (سپاس نامہ) بطور تہنیت پیش کیا گیا۔
محمد عبدالباسط ایڈوکیٹ، نائب صدر مانو المونی، ایوب خان،واحد خان، محمد الیاس طاہر، الحاج محمد کریم خان، افسر بیگم، مولانا تنویر پاشاہ، مسعود احمد و دیگر موجود تھے، جناب تنویر پاشاہ کی دعا کے بعد اس تقریب کا اختتام قومی ترانے سے ہوا۔