حیدرآباد، 28 مئی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں مختلف ریگولر کورسز میں میرٹ کی بنیاد پر آن لائن داخلے جاری ہیں۔ شعبہ فارسی میں ریگولر طرز پر بی اے، ایم اے، ڈپلوما ان پرشین اور فارسی پروفیشینسی سرٹیفکیٹ پروگرام میں داخلے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ پروفیسر شاہد نوخیز ، صدر شعبہ کے بموجب شعبہ جدید تناظر میں فارسی مطالعات کے بنیادی مقاصد کی تکمیل کے لیے کوشاں ہے۔ فارسی ہمارے قومی و ثقافتی ورثہ کی زبان ہونے
کی بناءپر فارسی اسکالرز کے لیے نہ صرف تدریسی و تحقیقی اداروں جیسے یونیورسٹی، کالجس، آرکائیوز، میوزیمس، دفاتر، ذخائر آثار قدیمہ میں بلکہ انگریزی زبان پر اضافی مہارت کے ساتھ انہیں قابل رشک تنخواہوں پر کئی بین قومی کمپنیوں میں روزگار کے مواقع حاصل ہیں۔ جیسے Apple, Google, Genpact, Facebook, Amazon وغیرہ۔ شعبہ کی جانب سے طلبہ کی Audio Visual کلاسس کی مدد سے مو ¿ثر تربیت کی جاتی ہے۔ یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 جون ہے۔