کارپوریٹ اور سرکاری ہسپتالوں میں روزگار کے زبردست مواقع
حیدرآباد، 18 جون (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2019-20 سے نیشنل اسکل فریم ورک (این ایس کیو ایف)کے تحت دو نئے کورسز بیچلر آف ووکیشنل کورسز میڈیکل لیباریٹری ٹیکنالوجی (ایم ایل ٹی) اور میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی)متعارف کیے گئے ہیں۔ پُرکردہ آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 جون مقرر ہے۔
ڈاکٹر ایس مقبول احمد، نوڈل آفیسر کے بموجب طلبا کو پہلے یا دوسرے سال کے بعد بھی اس تین سالہ کورس سے اخراج کا موقع ہے، پہلے سال کے بعد ڈپلومہ کے ساتھ جبکہ دوسرے سال کے
بعد اڈوانسڈ ڈپلومہ حاصل ہوگا۔ منتخب طلبہ کو کارپوریٹ ہسپتالوں میں عملی تربیت فراہم کی جائے گی۔دونوں کورس کے فارغین کو کارپوریٹ، سرکاری ہسپتالوں، ہیلتھ سنٹرس پر ملازمت کے شاندار مواقع دستیاب ہےں۔ سائنس مضامین سے کامیاب 10+2ہائیر سیکنڈری انٹرمیڈیٹ کے طلبہ داخلے کے اہل ہوں گے۔محدود نشستیں دستیاب ہےں۔ غیر مقامی طلبا کو حسبِ گنجائش ہاسٹل سہولت دستیاب رہے گی۔تفصیلات کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in ملاحظہ کریں یا کسی وضاحت کے لیے maqboolmanuu@yahoo.com پر ای میل کریں۔اسی دوران یونیورسٹی میں مختلف پوسٹ گریجویٹ و انڈرگریجویٹ کورسز میں بھی میرٹ کی اساس پر آن لائن داخلے 30جون تک جاری رہےں گے۔