: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد/28اپریل(ایجنسی) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں ریگولر کورسز میں داخلے جاری ہیں۔ مختلف کورسز میں داخلے بذریعہ انٹرنس ٹسٹ اور میرٹ کی بنیاد پر دیے جارہے ہیں۔ یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس حیدرآباد کے علاوہ دیگر سٹیلائٹ کیمپسوں، کالجس آف ٹیچر ایجوکیشن (سی ٹی ایز) اور پالی ٹیکنیک کے لیے انٹرنس پر مبنی ریگولر پروگرامس میں آن لائن داخلوں کی آخری تاریخ 7؍ مئی مقرر ہے۔ ان کورسز میں پی ایچ ڈی اردو، انگریزی، ہندی، عربی ،فارسی، مطالعات ترجمہ ؛ مطالعات نسواں، پبلک ایڈمنسٹریشن،سیاسیات، سوشل ورک ، اسلامک اسٹڈیز،
تاریخ، معاشیات،سوشیالوجی؛ تعلیم؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ مینجمنٹ، کامرس؛ ریاضی، حیوانیات؛ کمپیوٹر سائنس شامل ہیں۔
ان کے علاوہ دیگر انٹرنس پر مبنی کورسز میں پوسٹ گریجویٹ پروگرامس میں ایم اے (عربی)؛ ایم بی اے؛ ایم سی اے ، ایم ٹیک (کمپیوٹرسائنس) اور ایم ایڈ؛ انڈر گریجویٹ پروگرامس ( بی ایڈ اور بی ٹیک (کمپیوٹر سائنس) ) اور پیشہ ورانہ ڈپلوما (ایلمنٹری ایجوکیشن (ڈی ایل ایڈ)؛ سیول انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن انجینئرنگ اور انفارمیشن ٹکنالوجی، میکانیکل انجینئرنگ، الیکٹریکل اور الیکٹرانکس انجینئرنگ، آٹوموبائل انجینئرنگ ، اپیرل انجینئرنگ ) شامل ہیں۔