کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟
مانو کا انتخاب کیوں کریں:
اگر آپ نے اسکول یا کالج کی سطح پر اردو میڈیم میں یا اردو کو ایک زبان کے طور پر پڑھا ہو اور اعلیٰ تعلیم اردو سے حاصل کرنے کے خواہاں ہوں تو مانو آپ کی حتمی منزل ہے۔
مانو – خصوصیات:
٭ یونیورسٹی کا ہیڈ کوارٹر شہر حیدرآباد کے آئی ٹی کاریڈور گچی باﺅلی میں 200 ایکڑ کے وسیع و عریض کیمپس پر پھیلا ہوا ہے۔
٭ سرسبز و شاداب ماحول طلبہ زندگی بھر کے لیے ایک بہترین تجربہ ہوگا۔
٭ بہترین تدریس و اکتساب کی سہولیات
٭ تعلیمی ذرائع سے جڑنے کے لیے کیمپس میں وائی فائی کی سہولت
٭ لڑکوں کے 4 اور لڑکیوں کے 2ہاسٹلس
٭ طلبہ کو ضروری تازگی فراہم کرنے کے لیے انڈور اسپورٹس کمپلیکس، جم اور کرکٹ گراﺅنڈ
٭ طلبہ کی رہنمائی کے لیے کارکرد ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سیل ۔ کئی کامیاب طلبہ کا سرکاری و ملٹی نیشنل کمپنیوں میں تقرر ہوچکا ہے۔
٭ مانو میں ہندوستانی تنوع کا احساس۔ کشمیر سے کیرالا اور آسام سے مہاراشٹرا تک کے طلبہ کا داخلہ
٭ حیدرآباد میں ہیڈ کوارٹر کے علاوہ مانو کے 2 سٹیلائٹ کیمپسس لکھنو ¿ اور سری نگر میں واقع ہیں۔ یونیورسٹی کالجوں کا نیٹ ورک جس میں کالج فار ٹیچر ایجوکیشن (سی ٹی ایز) دربھنگہ (بہار)، بھوپال (مدھیہ پردیش)، سری نگر (کشمیر)، اورنگ آباد (مہاراشٹرا)، سنبھل (اتر پردیش)، نوح (ہریانہ)، بیدر (کرناٹک) اور آسنسول (مغربی بنگال)؛ حیدرآباد کے علاوہ 4 پالی ٹیکنیک بنگلورو، دربھنگہ، کڑپہ (آندھرا پردیش) اور کٹک (اڈیشہ)میں موجود ہیں۔