the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
28 جنوری 2020
اُردو یونیورسٹی میں ”داستانِ عرفانِ بدھ“کی پیشکشی
پونم گردھانی اور راجیش کمار نے سماں باندھ دیا
حیدرآباد، 28 جنوری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یو نیورسٹی ، مرکز مطالعاتِ اردو ثقافت کے زیر اہتمام کل شام سید حامد لائبریری آڈیٹوریم میںمحفلِ داستان گوئی کا انعقاد عمل میں آیا۔ تھی ¿ٹر اور ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ پونم گردھانی اور راجیش کمار نے مہاتما بدھ کی زندگی پر مشتمل ” داستانِ عرفانِ بدھ“ کے زیر عنوان داستان پیش کرتے ہوئے سماں باندھ دیا۔اس داستان میں بدھ کی پیدائش سے وفات تک ،حصولِ معرفت اور بدھ مذہب کے فروغ کا احاطہ کیا گیا۔ داستان گویوں نے انتہائی جاذب ،دلچسپ اور پُر کشش اندازِ بیان میں داستان کو پیش کیا۔ ہدایت نامور داستان گو محمود فاروقی کی تھی اور اسکرپٹ پونم گردھانی نے لکھی ہے۔مرکز مطالعاتِ اردو ثقافت کے مشیر اعلیٰ جناب انیس اعظمی نے مہمانان کا تعارف پیش کیا، نظامت کی اورحاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے اپنے تعارفی کلمات میں داستان گوئی کی روایت کے متعلق تفصیلی



گفتگو کی۔ اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد اسلم پرویز نے بہترین پیش کش کے لیے پونم گردھانی اور راجیش کمار کو مبارک باد پیش کی۔ انھوں نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدھ مذہب کی تبلیغ میں عورتوں کی شمولیت حصولِ علم کے باعث ہی ممکن ہو سکی۔علم ، سماج کے ہر طبقہ ، مذہب ، ذات اور جنس کی فلاح و بہبود اور ترقی کا ضامن ہے۔علم ایک ایسا ذریعہ ہے جس کے باعث ہرفرد کی شناخت قائم ہوتی ہے اور اسے ہر محاذ پر نمائندگی کے مواقع حاصل ہوتے ہیں۔مرکز مطالعاتِ اردو ثقافت کے ڈائرکٹر پروفیسرمحمد ظفرالدین نے مہمانان کا استقبال کیا۔ اس موقعے پر بڑی تعداد میں اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔ پونم گردھانی ایک نامور داستان گو، اسکرپٹ نگار، تھیٹر اور فلم اداکارہ ہیں۔ وہ ٹیلی ویژن، فلم، ریڈیو اور تھیٹر سے وابستہ رہی ہیں۔ معاون داستان گو ، راجیش کمار ایک نامور تھیٹر ، ٹی وی اور فلم اداکار ہیں۔انھوں نے اَسمتا تھیٹر گروپ، دہلی سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.