حیدرآباد، 2/ فروری (یواین آئی) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کو ملک میں اردو زبان و تعلیم کے حوالے سے ایک وقیع اور مرکزی ادارے کی حیثیت حاصل ہورہی ہے۔
اردو زبان و ادب اور تعلیم کی ترویج و اشاعت اور فروغ کے سلسلے
میں گذشتہ برسوں میں یونیورسٹی مسلسل کوشاں رہی ہے۔
یونیورسٹی کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے مدھیہ پردیش حکومت نے اپنی اردو میڈیم درسی کتب کی ایڈیٹنگ اور نظرِ ثانی کی ذمہ داری یونیورسٹی کے بھوپال ریجنل سنٹر کو تفویض کی ہے۔