the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی،24جون (یو این آئی) اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی کو عرف عام میں اگنو کے نام سے جانتے ہیں۔ اگنو کا شمار دنیا کی بڑی یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے 25 جون 2021 اگنو کی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا اسی دن اگنو میں ایم اے اردو کورس کا آغاز ہو رہا ہے  یہ اگنو کے لئے بھی اور عاشقان اردو کے لئے بھی ایک تاریخی دن ہے۔ اگنو کے وائس چانسلر پروفیسر ناگیشور راؤ اور اسکول آف ہیومنٹیز کی ڈائرکٹر پروفیسر مالتی ماتھر کی خصوصی کوششوں سے ایم اے اردو کورس کا آغاز ممکن ہو سکا ہے۔ 25 جون کو صبح ساڑھے دس بجے وائس چانسلر پروفیسر ناگیشور راؤ کی صدارت میں افتتاحی پروگرام کا آغاز ہوگا۔ ملک بھر کے عاشقان اردو اور شائقین اردو اگنو کے فیس بک پیج پر اس پروگرام کو لایؤ دیکھ سکیں گے۔یہ جانکاری یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں دی گئی۔
ریلیز کے مطابق ہندوستان کی تین اہم علمی شخصیات کو اس افتتاحی سیشن میں مہمان خصوصی بنایا گیا ہے۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر محمد میاں، کشمیر یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمداور جامعہ ملیہ اسلامیہ کی موجودہ وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر اس آن لائن افتتاحی اجلاس میں



مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔ اسکول آف ہیومنٹیز کی بے حد فعال اور متحرک ڈائرکٹر پروفیسر مالتی ماتھر کے استقبالیہ کلمات سے اس پروگرام کا آغاز ہوگا۔ اردو کنسلٹنٹ ڈاکٹر قدسیہ نصیر اس آن لائن افتتاحی سیشن کی نظامت کریں گی اور دوسرے کنسلٹنٹ ڈاکٹر عبد الحفیظ اظہار تشکر فرمائیں گے۔
ایم اے اردو کا یہ دو سالہ کورس کم از کم دو سال اور زیادہ سے زیادہ چار سال میں مکمل کیا جا سکے گا۔ جولائی اور جنوری دونوں سیشن میں آن لائن داخلہ کی سہولت ہے۔ فاصلاتی نظام تعلیم سے ایم اے اردو کرنے کے خواہشمند افراد کے لئے یہ ایک نادر موقعہ ہے۔
اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی میں تعلیمی پروگراموں کے لیے مختلف ذرائع ترسیل کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہاں سے مستقل طور پر اردو کے پروگرام بھی نشر کئے جاتے ہیں۔ اردو کے (Audio Visual) پروگرام بنانے کے لئے اردو داں افراد کا تقرر کیا گیا ہے۔ ایسے افراد جو الکٹرانک میڈیا میں مہارت رکھتے ہوں اور اردو زبان و ادب سے واقف ہوں۔ یہاں سے لائیو (Live) ریڈیو پروگرام بھی نشر کیا جاتا رہا ہے۔ زیادہ تر یونیورسٹی اور کالج سے اردو کے اساتذہ کی خدمات لی جاتی ہیں۔ گیان درشن کے لئے مختلف موضوعات پر سیکڑوں پروگرام بنائے گئے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.