نئی دہلی، 18 جون (یو این آئی) ایمیزون انڈیا نے آج جمعرات کے روز ملک کے 35 سے زائد شہروں میں ایمیزون فلیکس ڈیلیوری پروگرام کی توسیع کا اعلان کیا۔
یہ عالمی ڈیلیوری پروگرام گزشتہ سال جون میں شروع کیا گیا تھا اور اس کا مقصد جز وقتی کام
کے مواقع پیدا کرنا ہے جہاں لوگ خود ہی باس بنیں، اپنا شیڈیول بنائيں اور ایمیزون کے صارفین کو پیکیج کی سپلائی کرکے 120 سے 140 روپے تک فی گھنٹہ کمائیں۔
یہ پروگرام جون 2019 میں صرف تین شہروں تک محدود تھا، جون 2020 میں 35 شہروں تک پہنچ گیا۔