the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 12 اگست (یو این آئی) سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے امتحانات میں ناکام ہونے والے طلبہ کے لیے کمپارٹمینٹ امتحان کے انعقاد کے فیصلے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے درخواست کی گئی ہے۔
آل انڈیا اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن (اے آئی ایس اے) نے وبا کے دوران کمپارٹمینٹ امتحان کا انعقاد کروانے کے سی بی ایس ای کے فیصلے کو ’سخت‘ فیصلہ قرار دیا ہے اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے اور دیگر ساتھی ججوں کو ’لیٹر پیٹیشن‘ بھیج کر اس معاملے میں دخل دینے کی درخواست کی ہے۔
پورے ملک کے 800 سے زیادہ طلبہ نے سپریم



کورٹ کو خط بھیجا ہے۔ اسوسی ایشن کے قومی جنرل سکریٹری سندیپ سوربھ کی جانب سے خط ارسال کرکے درخواست گذار طلبہ نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ اس مسئلے پر از خود نوٹس لیں اور وبا ختم ہونے تک کمپارٹمینٹ امتحان کے انعقاد کے فیصلے کو ٹھنڈے بستے میں ڈال دیں۔
طلبہ تنظیم نے وبا کے درمیان آف لائن امتحانات منعقد کروانے پر تشویش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امتحان طلبہ/گارجین/ اساتذہ اور اہلکاروں کو مصیبت میں ڈال دے گا۔ خط میں واضح کیا گیا ہے کہ طلبہ کمپارٹمینٹ امتحان کی اہمیت کی مخالفت نہیں کرتے ہیں لیکن وہ اس سلسلے میں وبا کی صورتحال کے سبب ایک مناسب ہدایت چاہتے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.