پروفیسر اخترالواسع، معصوم مرادآبادی، سہیل انجم اور ڈاکٹر سیّد احمد خاں کا اظہار خیال
نئی دہلی، 20 فروری (یواین آئی)’’جلال الدین اسلم صحافت و کتابت کا بہترین امتزاج ہیں انہوں نے پوری زندگی قلم و قرطاس کی خدمت میں بسر کی اور آج پیرانہ سالی کے باوجود بھی قلم و قرطاس سے ان کا رشتہ قائم ہے ‘‘ ان
خیالات کا اظہار آج یہاں غالب اکیڈمی میں پدم شری پروفیسر اخترالواسع نے جلال الدین اسلم کے منتخب مجموعہ مضامین ’نقد و نظر‘ کے اجرا کی تقریب میں کیا اردوڈیولپمنٹ آرگنائزیشن(یوڈی او) کی ایک ریلیز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’نقد و نظر‘ جلال الدین اسلم کے افکار و نظریات کا آئینہ ہے اور اسے زیادہ سے زیادہ ہاتھوں پر پہنچنا چاہیے۔