حیدرآباد،یکم جولائی(یواین آئی)تلنگانہ بھرمیں آج سے آن لائن کلاسس کا آغاز ہوگیا۔
کورونا کی وجہ سے جاریہ سال شخصی کلاسس کا انعقاد ممکن
نہ ہونے کے سبب حکومت نے طلبہ کی سلامتی کے پیش نظر آن لائن کلاسس کا آغازکیا۔
اس کا مقصد یہ ہے کہ طلبہ اپنے قیمتی تعلیمی سال سے محروم نہ ہوپائیں۔