: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 11 جنوری (یو این آئی) ملک بھر کے ادارے اپنے ملازمین اور طلباءکو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے آن لائن سیکھنے کے طریقہ کار کو اولیت دیتے ہیں آن لائن لرننگ پلیٹ فارم کورسیرا پر2.34کروڑ سے زائد طلباءرجسٹرڈ ہیں اورہندوستان5.7کروڑ اندراج کے ساتھ عالمی سطح پر دوسرا سب سے بڑا صارف
ہے ہم نے 4,000 سے زیادہ کورسز کا عربی اور دوسری زبانوں سمیت ہندی میں ترجمہ کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال کیا ہے، جس سے ہندوستان میں طلباءکو ڈیجیٹل مستقبل کی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لئے بے مثال رسائی اور مواقع فراہم ہوں گے ان خیالات کا اظہار کورسیرا کے سی ای او جیف میگی آنکالڈانے یہاں کیا۔