حیدرآباد16ستمبر(یواین آئی) تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام شائع ہونے والے بچوں کے مقبول عام رسالے ماہنامہ ”روشن ستارے“ ستمبر 2021ء کا تازہ شمارہ شائع ہو چکا ہے جس کی مشمولات میں ”بچوں سے گفتگو“کے زیر عنوان ڈاکٹر محمد غوث ”مدیر روشن ستارے“ کا اداریہ‘ مختار ٹونکی کی حمد‘ ظہیرؔ رانی بنوری کی نعت شریف کے علاوہ ملک کے ممتاز قلمکاروں کی دلچسپ معلوماتی سائنسی تحریر یں‘ کہانیاں نظمیں وغیرہ شامل ہیں۔
سائنسی اور معلوماتی مضامین میں محمد اسحاق صدیقی کا مضمون
”پرندوں کے گھونسلے‘ یوم اساتذہ کی مناسبت سے ستار فیضی کا مضمون ”ڈاکٹر سروے پلی رادھا کرشنن“ شاہ تاج خان کی سائنسی کہانی ”دادی کا جواب نہیں“ کے علاوہ دیگر علم افزأ نگار شات شامل ہیں ’کہانیوں میں ایڈوکیٹ حبیب ریتھ پوری کی ”گونگے الفاط“ شبینہ فر شوری کی کہانی ”پری اور کنواں“ سفینہ عرفات فاطمہ کا فکر انگیز مضمون ”بھوک چہروں پہ لیے چاند سے پیارے بچے“ میر وقار الدین علی خاں‘ فاطمہ انور کی مختصر اور کار آمد تحریروں کے ساتھ ساتھ‘ ادارے کی خصوصی پیشکش‘ بلندیوں کا مسافر‘ علی احمد۔