شعبہ عربی دہلی یونیورسٹی میں عربی زبان کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقد پروگرام میں دانشوروں کا اظہار ِ خیال
نئی دہلی،27دسمبر(یواین آئی) عربی زبان ایک خوبصورت عالمی زبان ہے،اس زبان کی خوبیوں اور اس کے ادبی ذخیروں نے ہر دور میں دنیا کے دانشوروں کو اپنی طرف کھینچا ہے ، شعبہ عربی دہلی یونیورسٹی کی جانب سے ورلڈ عربک ڈے کی مناسبت سے منعقد اس اہم پروگرام میں شریک ہوکراور اس کے طلبا وطالبات کی
پیشکش کو دیکھ کر یہ یقین ہوا کہ شعبہ عربی دہلی یونیورسٹی کے طلبا عرب ممالک میں ہندوستان کے سفیر ہیں، جی 20 کے انعقاد اور عرب ممالک ہوتے ہوئے ہندوستان کو یورپ سے جوڑنے والا مجوزہ کوری ڈور ہندوستان وعرب ممالک کے درمیان تعلقات میں نئی بلندی واستحکام کا ثبوت ہے،ان خیالات کا اظہار شعبہ عربی دہلی یونیورسٹی کی جانب سے منعقد ورلڈ عربک ڈےمسابقاتی پروگرام کے موقع پر دہلی یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر وکاس گپتا نے کیا۔