شعبہ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیر اہتمام توسیعی خطبے کا انعقاد
نئی دہلی، 15فروری (یواین آئی) زبان خیالات کی ترسیل کے علاوہ تہذیبی اور سماجی ضرورت بھی ہے۔ زبان انسان اور دیگر مخلوقات کے درمیان فرق کرنے کا وسیلہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار معروف صحافی اور ادیب معصوم مراد آبادی نے ” ادب و صحافت میں زبان کی
اہمیت “ کے موضوع پر شعبہ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیر اہتمام توسیعی خطبے میں کیا۔ مسٹر معصوم مراد آبادی نے مزید کہا کہ اچھی اور سچی زبان پر قدرت نہ ہو تو تحریر دیر پا نہیں ہوتی اور اپنی تاثیر کھو دیتی ہے۔ تحریر کی مشق اچھی تحریروں کے کثیر مطالعے سے پیدا ہوتی ہے۔ کثرت مطالعہ کے بغیر اچھی اور موثر تحریر لکھنانا ممکن ہے۔