نئی دہلی،8 اکتوبر(یواین آئی) مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال ’نشنک‘ نے جمعرات کو کہا کہ کووڈ 19 کے چیلنج بھرے دور میں کیندریے ودیالے سنگٹھن(کے وی ایس) نے اسکولی تعلیم کو ڈیجیٹل ذرائع سے جاری رکھ کر بے حد قابل ستائش کام کیا ہے۔
ڈاکٹر نشنک نے آج یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اوڈیشہ کے نیا گڑھ اور
رائینگ پور میں،راجستھان کے ہنومان گڑھ میں اور ہریانہ کے فرید آباد میں کیندریے ودیالوں کی نئی عمارتوں کا افتتاح کرکے کے وی ایس کے ذریعہ کورونا بحران کے دور میں کئے گئے کاموں کی ستائش کی۔
انہوں نے کہا،’’کسی بھی تنظیم کی طاقت ،اہلیت اور اس کی صلاحیت کا پتہ مشکل حالات میں اس کے ذریعہ کئےگئے کاموں اور فیصلوں سے پتہ چلتا ہے۔